واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈٹرمپ سے ہلیر ی کلنٹن کوشکست کیوں ہوئی ۔ہیلری کلنٹن کے قریبی ساتھیوں نے اس بارے میں الزام لگایاہے کہ ایف بی آئی ڈائریکٹر ڈیمو کریٹس صدارتی امیدوار کی شکست کے ذمہ دار ہیں۔ ہلیری کی صدارتی مہم کے چیئر مین جان پوڈیسٹا اور کمیونی کیشنز ڈائریکٹر جینیفر نے کہا کہ
سپورٹرز نے ہلیری کی شکست کی وضاحت طلب کی ہے۔ ایف بی آئی کی وجہ سے ہمیں بھاری قیمت چکانا پڑی تا ہم قریبی ساتھی ناون نیاک نے کہا کہ آخری 11 دنوں میں ایف بی آئی کی طرف سے ہلیری کی ای میلز کے حوالے سے جاری لیٹر کے باعث ہلیری کے حق میں ٹرن آئوٹ کم رہاجبکہ ڈونلڈٹرمپ کوکئی مسائل کے بائوجود ووٹ زیادہ ملے ۔