جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ ایک بار پھر ایران کے مخالف آگیا ۔۔۔ بڑی پابندی لگنے والی ہے ۔۔۔ رواں ہفتے کیا ہوگا ؟

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)امریکا نے ایران کو ہوائی جہازوں کی فروخت پر پابندی پر غور شروع کردیا ۔ اطلاعات کے مطابقآ ج سوموار کو کانگریس کی ہفتہ وار تعطیلات ختم ہونے کے بعد ایوان نمائندگان میں ایک بل پر رائے شماری کی جائے گی جس میں ایران کو بوئنگ کمپنی کے ہوائی جہازوں کی فروخت پر پابندی کرنے کی سفارش کی جائے گی۔’’یورو نیوز‘‘ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ایران کو بوئنگ طیاروں کی فروخت پر پابندی کے لیے کانگریس کی تازہ کوششیں امریکا میں ہونے والے تازہ صدارتی انتخابات کے بعد شروع کی گئی ہیں۔ حالیہ صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام پر گذشتہ روز امریکا اور دوسری عالمی طاقتوں کے سمجھوتے کو ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مخصوص نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کے خیال میں ایران اور عالمی طاقتوں میں تہران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ غلط تھا۔ چونکہ اس وقت کانگریس میں ری پبلیکنز کی تعداد زیادہ ہے۔ اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ ایران کو ہوائی جہازوں کی فروخت پرپابندی کی قرارداد منظور کی جاسکتی ہے۔ری پبلیکن رکن کانگریس بیل ہویزنگا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کو طیاروں کی فروخت پر پابندی کی قرارداد پر کام شروع کردیا ہے۔ کانگریس کی گرمائی تعطیلات ختم ہوتے ہی یہ قرارداد رائے شماری کے لیے ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی۔ توقع ہے کہ بدھ کو اس قرارداد پر رائے شماری ہوگی اور ایران کو ہوائی جہازوں کی فراہمی پر حتمی طور پر پابندی عائدکردی جائے گی۔امریکی اخبار ’ یو ایس اے ٹوڈے‘ کے مطابق ہوینگا کا کہنا ہے کہ ایران کو طیاروں کی فراہمی سے تہران کے فوجی نظام کو تقویت ملتی ہے۔ ہمیں اوباما کے دور میں ایران کو دی گئی ہرسہولت کو روکنے کا عزم کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ امریکی کانگریس نے جولائی 2016ء کو کثرت رائے سے ایران کو بوئنگ طیاروں کی فروخت کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔ قرارداد کی حمایت میں 239 اور مخالفت میں 185 ارکان کی رائے سامنے آئی تھی۔ کانگریس کی قرارداد کے باوجود اوباما انتظامیہ نے ایران کو طیاروں کی فروخت کا عزم ظاہر کیا تھا۔ یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ ایران اور امریکا کیدرمیان ہوائی جہازوں کے حصول کے لیے مذاکرات بھی ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…