ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ اور پروڈیوسر گوری خان نے اپنی تصاویر حذف کرنے کے لیے فوٹو گرافر کو 5 ہزار رشوت کی پیش کش کی لیکن فوٹو گرافر نے پیسے لینے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان مشہور شخصیت ہونے کے باوجود میڈیا پر تشہیر سے دور رہتی ہیں لیکن پھر بھی کسی نہ کسی طرح شہ سرخیوں میں آہی جاتی ہیں تاہم اب ان کی اپنی تصویر کامعاملہ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری خان اپنے نئے شوروم کے لیے جگہ تلاش کررہی تھیں کہ ایک فوٹو گرافر کی جانب سے ان کی تصاویر اتاری گئیں جس پر انہوں نے سیکیورٹی گارڈ کو بھیج کرتصاویرحذف کرانے کا کہا لیکن فوٹو گرافر نے تصاویر حذف کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد گوری خان نے خود فوٹو گرافر کے پاس جا کر تصاویر ڈیلیٹ کرانے کی درخواست کرتے ہوئے اسے 5 ہزار روپے دینے کی بھی پیش کش کی تاہم فوٹو گرافر نے صاف انکار کردیا۔دوسری جانب فوٹو گرافر کا تصاویر ڈیلیٹ کرنے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوری خان کی تصاویر میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جس سے ان کی ساکھ یا عزت کو نقصان پہنچے لہٰذا کسی صورت تصاویر کوحذف نہیں کروں گا۔
تصویریں ڈیلیٹ کرانے کیلئے بہت بڑی رشوت کی پیشکش۔۔۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ نے کس کی منتیں شروع کر دیں ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
پانچ سو ڈالر
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے
-
بھارت کی ابھرتی ہوئی پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پرہلاک، لاش نہر سے برآمد



















































