پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین کاسی ایم 302میزائل ۔۔۔ایک حملے میں کتنی تباہی پھیلائے گا؟، امریکہ اوربھارت کی نیندیں آڑگئیں

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے سی ایم 302 کے نام سے ایک ایسا نیا بحری جہاز شکن کروز میزائل فروخت کیلئے پیش کردیا ہے جو آواز سے زیادہ (سپر سونک)رفتار پر سفر کرسکتا ہے اور جس کے بارے میں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت اور روس کے مشترکہ براہموس کروز میزائل کا جواب ہے۔اگرچہ ژوہائی میں ایئر شو چائنا کو اختتام پذیر ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ ہوچکا ہے لیکن اس نمائش میں چین نے جس انداز سے اپنی دفاعی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے، اس پر دنیا بھر میں مسلسل بحث جاری ہے۔

سی ایم 302بھی چین کی اسی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔کروز میزائل کسی دور دراز ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناسکتا ہے اور سمت بندی و رہنمائی(نیوی گیشن اینڈ گائیڈنس)کے جدید کمپیوٹرائزڈ آلات سے لیس ہونے کے باعث اڑتا ہوا سپر کمپیوٹر بھی قرار دیا جاتا ہے۔ معتبر دفاعی ویب سائٹ آئی ایچ ایس جینز نے سی ایم 302پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ چین کے تیار کردہ ایک اور بحری جہاز شکن سپر سونک کروز میزائل YJ-12 سے بڑی مشابہت رکھتا ہے۔ برِصغیر کی موجودہ صورتِ حال، بھارت کا مسلسل بڑھتا ہوا جنگی جنون، پاک چین معاشی و دفاعی تعلقات اور اسی نوعیت کے دیگر پہلو سامنے رکھتے ہوئے عسکری ماہرین کو یقین ہے کہ سی ایم 302 کا سب سے پہلا خریدار پاکستان ہی ہوگا،کیونکہ اس وقت پاک بحریہ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ایسے ہی کسی کروز میزائل کی ضرورت ہے جسے نہ صرف زمین سے بلکہ بحری جہاز
اور آبدوز سے بھی لانچ کیا جاسکے اور وہ دشمن جہازوں کو سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر تباہ کر ڈالےبیجنگ (صباح نیوز) چین نے سی ایم 302 کے نام سے ایک ایسا نیا بحری جہاز شکن کروز میزائل فروخت کیلئے پیش کردیا ہے جو آواز سے زیادہ (سپر سونک)رفتار پر سفر کرسکتا ہے اور جس کے بارے میں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت اور روس کے مشترکہ براہموس کروز میزائل کا جواب ہے۔اگرچہ ژوہائی میں ایئر شو چائنا کو اختتام پذیر ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ ہوچکا ہے لیکن اس نمائش میں چین نے جس انداز سے اپنی دفاعی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے، اس پر دنیا بھر میں مسلسل بحث جاری ہے۔ سی ایم 302بھی چین کی اسی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔کروز میزائل کسی دور دراز ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناسکتا ہے

اور سمت بندی و رہنمائی(نیوی گیشن اینڈ گائیڈنس)کے جدید کمپیوٹرائزڈ آلات سے لیس ہونے کے باعث اڑتا ہوا سپر کمپیوٹر بھی قرار دیا جاتا ہے۔ معتبر دفاعی ویب سائٹ آئی ایچ ایس جینز نے سی ایم 302پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ چین کے تیار کردہ ایک اور بحری جہاز شکن سپر سونک کروز میزائل YJ-12 سے بڑی مشابہت رکھتا ہے۔ برِصغیر کی موجودہ صورتِ حال، بھارت کا مسلسل بڑھتا ہوا جنگی جنون، پاک چین معاشی و دفاعی تعلقات اور اسی نوعیت کے دیگر پہلو سامنے رکھتے ہوئے عسکری ماہرین کو یقین ہے کہ سی ایم 302 کا سب سے پہلا خریدار پاکستان ہی ہوگا،کیونکہ اس وقت پاک بحریہ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ایسے ہی کسی کروز میزائل کی ضرورت ہے جسے نہ صرف زمین سے بلکہ بحری جہاز اور آبدوز سے بھی لانچ کیا جاسکے اور وہ دشمن جہازوں کو سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر تباہ کر ڈالے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…