چنئی( آن لائن ) ہندی اور تمل فلموں کے لیجنڈ اداکار کمل ہاسن کی اداکارہ بیٹی شروتی ہاسن کو سوشل میڈیا کے ذریعے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن نے بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی میں پولیس کے سائبر کرائم سیل میں دو صفحات پر مشتمل شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرناٹکا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ڈاکٹر کے جی گرو پرساد 7 ستمبر سے ٹوئٹر پر انہیں توہین آمیز اور غیر مہذبانہ پیغام ارسال کررہاہے، پہلے تو انہوں نے اسے نظر انداز کردیا تاہم اب وہ شخص قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا ہے۔شروتی ہاسن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ گرو داس ٹوئٹر پر انہیں ہراساں کرنے کے لیے انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کررہا ہے، اس کے ٹوئٹس میں ایسی مغلظات شامل ہیں جو ناقابل بیان ہے۔ اس کے علاوہ ان سے نامناسب مطالبات کیے جارہے ہیں جنہیں نا ماننے کی صورت میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ راکی ہینڈسم، گبر از بیک، دل تو بچہ ہے جی اور ویلکم بیک جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی شروتی ہاسن پر اس سے قبل 2013 میں بھی حملہ کیا جاچکا ہے تاہم اس میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔۔
بالی ووڈ کی معروف و مشہور اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں, بڑی وجہ سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































