پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی پہلا ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارت کا عہدہ سنھبالنے کے بعد امیگریشن، صحت عام اور ٹیکسوں کی شرح کو کم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ واشنگٹن میں صدر اوباما سے ملاقات کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانِ نمائندگان کے سپیکر پال رائن اور سینیٹ کے قائدِ ایوان میچ میکونل سے ملاقات میں اپنے قانونی ایجنڈے پر بات کی۔کیپٹل ہل میں ہونے والی اس مختصر ملاقات میں ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنھبالنے کے بعد اپنی ترجیحات کا ذکر کیا۔انھوں نے کہا کہ امیگریشن، ہیلتھ کیئر اور ملازمیوں کے مواقع پیدا کرنا ان کی اولین ترجیح ہیں۔رپبلکن سینیٹر پال رائن کانگریس میں اہم عہدے پر ہیں اور انتخابی مہم کے دوران انھوں نے ٹرمپ کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔کپٹل ہل میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پال رائن نے کہا کہ ٹرمپ کو بہت شاندار کامیابی ملی ہے اور اس فتح کو امریکی عوام کی بہتری میں بدل دیا جائے گا۔پال رائن کے ساتھ میڈیا سے مختصر بات چیت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی عوام کے لیے شاندار اقدامات متعارف کروائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بہت سی ترجیحات ہیں جن سے عوام خوش ہوں گے۔پال رائن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں ٹرمپ نے کہا کہ ‘ہم امیگریشن کے معاملے کو بہت سختی سے لیں گے۔ ہم سرحدوں پر نظر رکھیں گے اور ہم ہیلتھ کیئر نظام کا بھی بہت کڑی نظر سے جائزہ لیں گے۔ ہمیں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر اوباما کے ہیلتھ کیئر کی اصلاحات ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ایسے وقت میں جب امریکی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں رپبلکن جماعت کو برتری حاصل ہے، ٹرمپ کی مہم کے دوران اوباما کے ہیلتھ کیئر کا قانون اور ایران اور مغربی دنیا کا تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرنا قانون طور پر ان کے لیے ناممکن نہیں ہے۔ادھر مسٹر ٹرمپ کی مہم چلانے والی ٹیم نے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کی امریکہ آمد روکنے اور ماحولیاتی تبدیلی کم کرنے کے لیے پیرس معاہدے کو ختم کرنے جیسے بیانات کو ویب سائٹس سے ہٹا دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…