پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہ کام ہرگزنہ کرناورنہ ۔۔چین نے ٹرمپ کے صدرمنتخب ہوتےہی سخت پیغام دیدیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

بیجنگ (این این آئی) چینی سرکاری میڈیا نے نومنتخب صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ مداخلت اور الگ تھلگ کی پالیسی سے باز رہیں۔ ’’سٹیٹس کو‘‘ کو برقرار رکھتے ہوئے چین کے ساتھ کام کریں۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے صدارتی جلسہ کے دوران دھمکی دی تھی کہ وہ تجارتی معاہدے ختم کر دیں گے لیکن چین اور دیگر ممالک غیر یقینی امریکی پالیسیوں کے باعث تحفظات کا شکار ہیں۔امریکی اخبارکے مطابق ٹرمپ کی جیت سے امریکی سیاست کو بڑا دھچکا لگا۔
دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ہونے والے منظم مظاہرے میڈیا کے اکسانے پر کیے جا رہے ہیں، ان کے خلاف ہونے والے مظاہرے ناانصافی پر مبنی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے خلاف امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں پر سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی شفاف صدارتی انتخابات کے ذریعے ہوئی ہے، میڈیا کے اکسائے جانے پر شروع کیے گئے مظاہرے کھلی ناانصافی ہیں۔ٹرمپ مخالف مظاہروں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے نمائندوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنی پہلی تقریر میں کہہ چکے ہیں کہ تمام امریکیوں کے صدر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…