پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی امریکی جنرل میدان میں آگئے ، بڑا اعلان کردیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

برلن(این این آئی)افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر جان نکلسن نے کہاہے کہ انہیں اپنا مشن جاری رکھنے کے لیے آئندہ برس بھی کم از کم بارہ ہزار فوجیوں کی ضرورت ہے لیکن کیا ڈونلڈ ٹرمپ ان کا یہ مطالبہ مانیں گے؟میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن ایک’فوجی مشیر‘ ہیں اور واشنگٹن کی نئی قیادت کو وہ صرف اپنی خواہشات اور مطالبات سے ہی آگاہ کر سکتے ہیں۔ جرمن دارالحکومت برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کامیابی کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ موجودہ اسٹریٹیجی کو جاری رکھا جائے۔جان نکلسن کے مطابق ان کی اسی حکمت عملی کی وجہ سے رواں برس طالبان کسی بھی بڑے شہر پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ دوسری جانب اسی حکمت عملی کی وجہ سے طالبان جنوب میں لشکر گاہ، وسط میں ترین کوٹ اور شمال میں قندوز تک پہنچ چکے ہیں اور ان شہروں پر قبضے کی لڑائی جاری ہے۔ دیہاتوں میں چیک پوسٹیں ختم کرنے کی وجہ سے طالبان شہروں کی سرحدوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے اور ان کے زیر کنٹرول علاقوں کی تعداد سن دو ہزار ایک کے بعد اس وقت سب سے زیادہ ہے۔تاہم جان نکلسن نے یہ بھی کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں۔ انہیں امید ہے کہ طالبان کے کچھ گروپ مذاکرات مخالف طالبان سے الگ ہو سکتے ہیں۔ لیکن کیا طالبان کے ایسے گروپوں کو واشنگٹن کی حمایت حاصل ہو گی، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…