منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شربت گلہ پاکستان میں کس خفیہ ایجنسی کی ایجنٹ نکلی ،کس کس سفارتکارسے اس کارابطہ تھا،افغان سفیرنے یوٹرن کیوں لیا؟پاکستانیوں اورپاک فوج کے خلاف بڑی سازش بے نقاب

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی شہری شربت گلہ جس کوعدالت نے پاکستان کاجعلی شناختی کارڈبنوانے پر15روزقید،ایک لاکھ جرمانہ اورپاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کی سزاسنائی تھی ۔شربت گلہ کے ڈی پورٹ ہونے کے بعد شربت گلہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستان میں افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے لیے کام کرتی تھیں وہ افغان سفیر کے ذریعے را ایجنٹوں سے احکامات وصول کرتی پہلے پاکستان میں رکنے پر اصرار اور پھر افغانستان جانے کا فیصلہ بھی ایک چال تھی۔تفصیلات کےمطابق شربت گلہ کون تھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باوثوق ذرائع کے مطابق شربت گلہ پاکستان میں خفیہ مشن پر تھی ، جس کی الٹی گنتی شروع ہوچکی تھی ، مگر اس کے ناپاک عزائم پورے ہونے سے قبل وہ پکڑی گئی ۔ پناہ گزین کی صورت میں خیبر پختونخوا میں رہنے والی

شربت گلہ نے نہ صرف اپنااور اپنے خاندان کا شناختی کارڈ بنوایا بلکہ اس کی مدد سے پانچ سو افغان باشندوں کی جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوائےذرائع کے مطابق شربت گلہ پاکستان میں قیام کے دوران افغان سفیر سے ملاقاتیں کرتی رہی اور ان کے ذریعے وہ را کے ایجنٹوں سے رابطہ میں تھی ، جو بھارتی سفارت خانے میں تعینات اور شربت گلہ کو احکامات جاری کرتے تھے یہ ایجنٹ ان تین بھارتی سفارتکاروں میں سے تھے ، جنہیں حال ہی میں ڈی پورٹ کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ پکڑے جانے کے بعد شربت گلہ نے اپنے ہینڈلر کے کہنے پر ڈی پورٹ نہ کرنے کی درخواست کی

مگر افغان قونصل جنرل سے آخری ملاقات کے بعد شربت گلہ نے حیران کن طور پر یوٹرن لیا اور خیبر پختونخوا حکومت کی پیشکش کے باوجود افغانستان جانے کو ترجیح دی جہاں این ڈی ایس اور را کے ایجنٹ اس کے منتظر تھے ذرائع کے مطابق شربت گلہ سے ایک پریس کانفرنس بھی کرانے کا منصوبہ ہےجس میں پاکستانیوں اور پاک فوج پر کیچڑ اچھالا جائیگا تاکہ دنیاپھرمیں پاکستانیوں اورپاک فوج کاامیج خراب کیاجاسکے لیکن شربت گلہ اوراس کے ہینڈلزپاکستان کے خلاف یہ سازش کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔شربت گلہ سمیت اس کے رابطہ کاروں کوبھی پاکستان بدرکیاجاچکاہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…