واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ایک ووٹ ایسا بھی پڑا ہے جو کسی امریکی صدارتی امیدوار کے حق میں نہیں بلکہ ترکی کے صدر کے حق میں ڈالا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی انتخابات کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان کے حق میں بھی ووٹ پڑ گیا اورکسی رائے دہندہ نے ان صدارتی انتخابات کی امیدوار فہرست پر ترک صدر اردوان کا نام درج کرتے ہوئے اپنا علامتی ووٹ اْنہیں دے دیا ۔