جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کویہ کام ہر صور ت میں کرنا ہو گا، ایران نے انتباہ کردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران( آن لائن ) ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کیساتھ کی گئی ڈیل کی پاسداری کرنی ہو گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ٹرمپ کو ایران کیساتھ کی گئی نیو کلیئر ڈیل کو عالمی معاہدے کے طور پر پاسداری کرنی ہو گی۔ایران کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دورہ اقتدار میں ایران اور امریکا کے مابین اچھے اور خوشگوار تعلقات کی امید ہے تاہم ان تعلقات کی بنیاد نیوکلیئر ڈیل پر ہی ہو گی۔آج امریکا میں ہونے والے 45ویں صدارتی انتخابات میں عوام نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ 4سال کیلئے اپنا صدر منتخب کر لیا ہے ، ٹرمپ کی کامیابی پر کہیں سے مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں تو کئی ممالک نے انکی فتح پر شدید تحفظات اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جرمن وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں ٹرمپ کی کامیابی کو بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ صدارت کیلئے موزوں شخصیت نہیں ہیں۔ دوسری جانب ہیلری کلنٹن کے بہت سے خامیوں نے بھی انتخابی نتائج آنے کے بعد امریکا سے کینیڈا شفٹ ہونے کے حوالے سے سوچ بچار شروع کر دیا ہے۔ایران کی جانبب سے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو چاہئیے وہ ایران کیساتھ کئی گئی نیو کلیئر ڈیل کی عالمی معاہدے کے طور پر پاسداری کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…