ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے نئے متنازع فوٹوشوٹ نے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی تصاویر کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔بیٹی کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بے شمار فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ اداکارہ فلموں میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے مشہور ہیں اور حال ہی میں کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ بے باک مناظر کی وجہ سے انہیں ہر طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن سنسر بورڈ نے فلم سے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے قابل اعتراض مناظر نکال دیئے تھے۔ایشوریا رائے بچن کی ہارپر بازار کے کور پیچ پر نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑدی اور انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم شادی سے پہلے ایشوریا رائے بچن اس قسم کی فوٹو شوٹ سے خود کو دور رکھتی تھیں۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور، فواد خان ، ایشوریارائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
ایشوریا کی نئی متنازعہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































