اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی سفیر سن وی ڈونگ اور سیکرٹری اطلاعات صبا محسن نے پاک چین دوستی چینل ایف ایم 98کی مقامی نشریات کو دونوں ممالک کے مابین زرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون کی نئی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل نے پاک چین دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا،ایف ایم 98دوستی چینل اقتصادی راہداری کی اہمیت کو مزید اجاگر کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مشترکہ چینل ایف ایم 98 کی مقامی نشریات کا اسلام آباد اسٹوڈیو سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اسلام آباد اور کراچی کے سا معین کے لیے بیک وقت نشر ہونے والے پروگروموں کا دورانیہ ابتدائی طور پر 6گھنٹے ہو گا۔ یہ نشریات شام 5بجے سے لیکر رات 11بجے تک سنی جا سکتی ہیں۔ اس مو قع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ ،سیکرٹری اطلاعات صبامحسن رضا اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان خورشید ملک نے ایف ایم 98کی مقامی نشریات کو دونوں ممالک کے مابین زرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون کی نئی مثال قرار دیا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ رواں سال پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ان 65سالوں میں ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل نے پاک چین دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا نے کہا کہ امید ہے کہ ایف ایم 98 دوستی چینل چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو مزید اجاگر کرے گا اور دونوں ملکوں کے مابین سیاسی ، سماجی ،ثقافتی اور میڈیا کے میدان میں تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر ڈایریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف ایم 98 دوستی چینل پاکستان اور چین کے مابین دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ یاد رہے کہ ایف ایم 98دوستی چینل کے اسلام آباد اسٹوڈیو کا باقاعدہ افتتاح20اپریل 2015ء کو چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم نواز شریف نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
’’پاک چین دوستی کی نئی مثال ‘‘ دونوں ممالک نے مل کر کس چینل کی نشریات شروع کر دیں؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا



















































