پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہوتے ہی’’نیا امریکہ‘‘ بنانے کا اعلان کر دیا، کیا کرنے جا رہے ہیں؟

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)45 ویں منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان تحریک انصاف انصاف کے سربراہ عمران خان کی راہ پر چل پڑے، تفصیل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر منتخب ہوتے ہی پہلی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کو از سر نو ترقی یافتہ بناتے ہوئے ایک نیا امریکہ بنائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری تاریخی فتح ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ اس کامیابی میں میرے بھائی رابرٹ نے بھی بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 264 ووٹ لیکر امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں انہیں حتمی نتیجے کے طور پر 6 ووٹ مزید درکار ہیں جبکہ ہیلری کلنٹن 55 ووٹ کی دوری پر ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 264 ووٹ لیکر حتمی طور پر وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ انیس سو چھیالیس کو نیویارک کے علاقے کوئینز میں پیدا ہوئے۔ انیس سو اڑسٹھ میں اکنامکس میں ماسٹرز کرنے کے بعد وہ مین ہیٹن کی ایک بڑی بلڈنگ پراجیکٹ کمپنی سے منسلک ہوگئے۔ جس کے بعد انیس سو اسی میں ٹرمپ نے اپنی بلڈنگ ڈویلپر کمپنی کا آغاز کیا اور کچھ ہی عرصے میں وہ شہر کے بڑے بلڈرز میں شمار ہونے لگے۔ تعلیمی میدان میں بھی ٹرمپ نے اعلی کارکردگی دکھائی اور اس دوران وہ سماجی طور پر بھی کافی سرگرم دکھائی دیئے۔ ٹرمپ کے اس پہلو کے ساتھ ساتھ وہ کئی بار لوگوں کی تنقید کا نشانہ بھی بنے۔ دو ہزار چار میں ڈونلڈ ٹرمپ رئیلٹی شو میں جلوہ گر ہوئے اور اس دوران جہاں انہیں کچھ پذیرائی حاصل ہوئی تو کچھ حلقوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ شادی کے معاملے میں بھی ٹرمپ کی زندگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، وہ اب تک تین شادیاں کرچکے ہیں جن میں سے دو ناکام ہوئیں۔ خواتین سے متعلق بھی ٹرمپ خبروں میں رہے جہاں انہیں پلے بوائے کا نام دیا گیا۔ انہوں نے ریسلنگ ایرینا میں بھی کئی بار لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ کاروبار اور میڈیا پر آنے کے بعد ٹرمپ نے سیاست کا رخ کیا اور سال دو ہزار پندرہ میں انہیں رپبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کردیا گیا۔ جس کے بعد انیس جولائی دو ہزار سولہ کو ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار بن گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…