کراچی(آئی این پی) کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے بعد معروف نوجوان اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے ہی پروگرام جیتو پاکستان میں پْش اپس لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق جیتو پاکستان گزشتہ روز کے پروگرام میں فہد مصطفی کی فٹنس کے حوالے سے اْن کے مداحوں کو اْس وقت علم ہوا جب انہوں نے اب تک کے سب سے زیادہ پش اپس لگائے۔جیتو پاکستان کے پروگرام میں مہمان بننے والی اداکارہ حریم فاروقی نے ہوسٹ فہد مصطفی کو چیلنج دیا کہ اگر کھیل میں حصہ لینے والی فیملی کی گاڑی نہیں نکلی تو وہ اْن کی بات مانیں گے۔اداکارہ کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو 50 پش اپس لگانے کا چیلنج دیا گیا جسے سنتے ہی نوجوان اداکار نے دلچسپی رکھنے والے حاضرین کو اسٹیج پر بلایا اور اْن کے ساتھ پش اپس لگائے۔
اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جیت کی خوشی میں پش اپس لگا کر پوری دنیا میں ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا تھا جس کے بعد پش اپس ٹرینڈ کو پوری دنیا میں بے پناہ مقبولیت ملی ۔ برطانوی پولیس نے 20کے قریب پش اپس لگائے ۔ عمران خان نے 2نومبر دھرنے سے چند روز قبل 50پش اپس لگا کر کھلاڑیوں کا جوش بڑھایا۔ یاد رہے کہ اب قومی ٹیم پر ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پش اپس کے خلاف آواز اٹھائے جانے کے بعد پابندی لگا دی گئی ہے ۔
معروف پاکستانی اداکار اور ہوسٹ فہد مصطفی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے افراد ہوشیار ہوجائیں
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت تک منجمد کر دی
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
آپریشن سندور میں بھارتی فتح محض اسٹیج شدہ بیانیہ تھی، عالمی جریدے کی چونکا دینے والی رپورٹ آگئی















































