نئی دہلی(این این آئی)پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیا،بھارتی فوج بالاخر لاشیں سامنے لاناشروع ہوگئی،بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایل اوسی پر پاکستانی فورسزکی فائرنگ سے ہمارے دوفوجی مارے گئے ہیں ،
بھارتی فوج کے ترجمان کرنل این این جوشی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرحد پار سے مبینہ غیرقانونی طورپر داخل ہونے والے ایک شخص کو روکنے پر اس نے فائرنگ کردی جبکہ ایک اورفوجی دوسرے واقعے میں ماراگیاتاہم بھارتی فوجی ترجمان نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔