نئی دہلی (این این آئی) بھارتی شہری نے گیس کا بل زیادہ آنے پر احتجاجاً پاکستانی پرچم لہرا دیا جس کے بعد پولیس نے شہری کو گرفتار کر کے بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور کے سکھ شہری نے گیس کا بل زیادہ آنے پر احتجاجاً پاکستانی پرچم لہرادیا جس کے بعد پولیس نے سکھ شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا شہری نے شکوہ کیا کہ زیادہ بلنگ پر متعلقہ حکام توجہ نہیں دے رہے ہیں