جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’یلغار‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ جذباتی ہو کر رو پڑی، عائشہ عمر

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی) پرستار مجھے اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل کے روپ میں پسند کرتے ہیں، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کسی فنکار کو بیک وقت اتنی حیثیتوں سے سراہا جائے۔ اپنا کسی دوسرے سے موازانہ نہیں کرتی اورنہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا،میں خود سے ہی مقابلہ کرتی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنی طرف سے سوفیصد رزلٹ دینے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتی، اب میں کتنا اچھا پرفارم کیا ہے تو اس کا فیصلہ دیکھنے والوں پر چھوڑ دیتی ہوں۔ فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ میں میری اداکاری کے ساتھ پلے بیک سنگر کے طور پر بھی سراہا گیا۔ اپنے ہی گائے ہوئے گانے پر پرفارم کرنا بہت اچھا لگا تھا، مستقبل میں بھی اس سلسلہ کو جاری رکھوں گی۔فلم میں ’’یلغار‘‘ سواتی لڑکی کا یادگار رول کر رہی ہوں، جو ایک حقیقی واقعہ پر مبنی ہے۔ یہ میرے لیے ایک چیلنج تھا جس کے لیے مجھے کافی محنت کرنا پڑی۔اس کی شوٹنگ سوات سمیت دیگر حقیقی مقامات پر ہی کی گئی ہے جہاں پر کہانی کے مطابق حالات وواقعات نے اتنا جذباتی کیا کہ شوٹنگ کے دوران کئی روز تک روتے ہوئے سین عکسبند کروائے۔اس کا کریڈٹ پروڈیوسر ڈائریکٹر کو ہی دوں گی جنہوں نے اتنا مشکل کرودار کروا نے کے لیے بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی۔فلم ’’ٹوپلس ٹو‘‘ میں کیرئیر کا دوسرا آئٹم سانگ ایک روایتی مشرقی لڑکی کے روپ میں شوٹ کروایا جو پرستاروں کے لیے ایک سرپرائز ہوگا۔ جس کی کاسٹ میں علی عظمت، عروہ حسین، بلال اشرف، نوشین شاہ، سلیم معراج اور مصطفی قریشی شامل ہیں۔اس فلم کے رائٹر ڈائریکٹر شاہد شفاعت جن کی یہ ڈبیو فلم ہے۔ ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف آئی مگر گلوکاری کا بھی شوق تھا۔ اداکاری، ماڈلنگ اور کمپیئرنگ میں مصروفیت کے باوجود گلوکاری کو نہیں چھوڑا، ’’کراچی سے لاہور‘‘ میں پلے بیک سنگر سانگ ’’ٹوٹی فروٹی‘‘ بے حد پسند کیا گیا۔ خوش قسمت ہوں کہ اداکارہ، ماڈل، کمپیئر اور گلوکارہ کی حیثیت سے سراہا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…