پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

موسم کی صورتحال انتہائی خراب ۔۔ ماہرین نے بھی خبردار کر دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی )پنجاب بھر میں دوسرے روزبھی دھند کا راج رہا جس کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے بندکیا گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کے باعث حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ موٹر وے حکام نے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اس دھند کو سموگ یعنی ’گرد آلود دھند‘ کا نام دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ کا سلسلہ آئندہ 5 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر قائم 20 رکنی خصوصی کمیٹی نے سموگ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور مشرقی علاقے موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سموگ کی لپیٹ میں ہیں تاہم سموگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ابتدائی پلان مرتب کر لیا گیا ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہری گھر سے نکلتے ہوئے سموگ کی آلودگی سے بچنے کے لئے ماسک استعمال کریں اور ٹریفک حادثات کے خطرات میں کمی لانے کے لیے ڈرائیور اندھیرے میں سفر کرنے سے گریز کریں، سموگ کے دوران بڑی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافر احتیاط برتیں۔ کمیٹی نے طبی ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ آنکھوں میں جلن کی صورت میں بار بار تازہ اور ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھویا جائے، بچوں بیماروں اور معمر افراد کو سموگ سے بچانے کے لیے خصوصی اہتمام کیا جائے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ کا باعث بننے والی موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے سدباب کے لئے ضروری ممکنہ اقدامات بھی کئے جائیں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…