ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اللہ کا امتحان

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنی اسرائیل میں تین شخص تھے ، ایک کوڑھی ، دوسرا اندھا اور تیسرا گنجا ، الله تعالیٰ نے چاہا کہ ان کا امتحان لے-“چنانچہ الله تعالیٰ نے ان کے پاس ایک فرشتہ بھیجا ۔ فرشتہ پہلے کوڑھی کے پاس آیا اور اس سے پوچھا کہ تمہیں سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے ؟”اس نے جواب دیا کہ اچھا رنگ اوراچھی چمڑی کیونکہ مجھ سے لوگ پرہیز کرتے ہیں ۔

بیان کیا کہ فرشتے نے اس پر اپنا ہاتھ پھیرا تو اس کی بیماری دور ہو گئی اور اس کا رنگ بھی خوبصورت ہو گیا اور چمڑی بھی اچھی ہو گئی ۔ “فرشتے نے پوچھا کس طرح کا مال تم زیادہپسند کرو گے ؟”اس نے کہا کہ اونٹ ! یا اس نے گائے کہی ، اسحاق بن عبد الله کو اس سلسلےمیں شک تھا کہ کوڑھی اور گنجے دونوں میں سے ایک نے اونٹ کی خواہش کی تھی اور دوسرے نے گائے کی ۔ چنانچہ اسے حاملہ اونٹنی دی گئی اور کہا گیا کہ الله تعالیٰ تمہیں اس میں برکت دے گا…..”پھر فرشتہ گنجے کے پاس آیا اور اس سے پوچھا کہ تمہیں کیا چیز پسند ہے ؟”اس نے کہا کہ عمدہ بال اور موجودہ عیب میرا ختم ہو جائے کیونکہ لوگ اس کی وجہ سے مجھ سے پرہیز کرتے ہیں ۔””بیان کیا کہ فرشتے نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور اس کا عیب جاتا رہا اور اس کے بجائے عمدہ بال آ گئے ۔ فرشتے نے پوچھا ،کس طرح کا مال پسند کرو گے ؟ اس نے کہا کہ گائے ! بیان کیا کہ فرشتے نے اسے حاملہ گائے دے دی اور کہا کہ الله تعالیٰ اس میں برکت دے گا ۔”پھر اندھے کے پاس فرشتہ آیا اور کہا کہ تمہیں کیا چیز پسند ہے ؟”اس نے کہا کہ الله تعالیٰ مجھے آنکھوں کی روشنی دیدے تاکہ میں لوگوں کو دیکھ سکوں ۔”بیان کیا کہ فرشتے نے ہاتھ پھیرا اور الله تعالیٰ نے اس کی بینائی اسے واپس دے دی ۔

پھر پوچھا کہ کس طرح کا مال تم پسند کرو گے ؟اس نے کہا کہ بکریاں ! فرشتے نے اسے حاملہ بکری دے دی ۔ پھر تینوں جانوروں کے بچے پیدا ہوئے ، یہاں تک کہ کوڑھی کے اونٹوں سے اس کی وادی بھر گئی ، گنجے کی گائے بیل سے اس کی وادی بھر گئی اور اندھے کی بکریوں سے اس کی وادی بھر گئی …..”پھر دوبارہ فرشتہ اپنی اسی پہلی شکل میں کوڑھی کے پاس آیا اور کہا کہ …!”میں ایک نہایت مسکین و فقیر آدمی ہوں ،

سفر کا تمام سامان و اسباب ختم ہو چکا ہے اور الله تعالیٰ کے سوا اور کسی سے حاجت پوری ہونے کی امید نہیں ، لیکن میں تم سے اسی ذات کا واسطہ دے کر جس نے تمہیں اچھا رنگ اور اچھا چمڑا اور مال عطا کیا ، ایک اونٹ کا سوال کرتا ہوں جس سے سفر کو پوراکر سکوں ۔ “”اس نے فرشتے سے کہا کہ میرے ذمہ حقوق اور بہت سے ہیں ۔”فرشتہ نے کہا :”غالباً میں تمہیں پہچانتا ہوں ، کیا تمہیں کوڑھ کی بیماری نہیں تھی

جس کی وجہ سے لوگ تم سے گھن کھاتے تھے ۔ تم ایک فقیر اور قلاش تھے ۔ پھر تمہیں الله تعالیٰ نے یہ چیزیں عطا کیں ؟””اس نے کہا کہ یہ ساری دولت تو میرے باپ دادا سے چلی آ رہی ہے””فرشتے نے کہا کہ اگر تم جھوٹے ہو تو الله تمہیں اپنی پہلی حالت پر لوٹا دے……..”پھر فرشتہ گنجے کے پاس اپنی اسی پہلی صورت میں آیااور اس سے بھی وہی درخواست کی اور اس نے بھیوہی کوڑھی والا جواب دیا ….

..”فرشتے نے کہا: کہ اگر تم جھوٹے ہو تو الله تعالیٰ تمہیں اپنی پہلی حالت پر لوٹا دے…..”اس کے بعد فرشتہ اندھے کے پاس آیا ، اپنی اسی پہلی صورت میں اور کہا کہ….!” میں ایک مسکین آدمی ہوں ، سفر کے تمام سامان ختم ہو چکے ہیں اور سوا الله تعالیٰ کے کسی سے حاجت پوری ہونے کی توقع نہیں ۔ میں تم سے اس ذات کا واسطہ دے کر جس نے تمہیں تمہاری بینائی واپس دی ہے ، ایک بکری مانگتا ہوں

جس سے اپنے سفر کی ضروریات پوری کر سکوں ۔””اندھے نے جواب دیا کہ واقعی میں اندھا تھا اور الله تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے بینائی عطا فرمائی اور واقعی میں فقیر و محتاج تھا اور الله تعالیٰ نے مجھے مالدار بنایا ۔ تم جتنی بکریاں چاہو لے سکتے ہو -“الله کی قسم ! “جب تم نے الله کا واسطہ دیا ہے تو جتنا بھی تمہارا جی چاہے لے جاؤ ، میں تمہیں ہرگز نہیں روک سکتا ۔”فرشتے نے کہا: کہ…….” تم اپنا مال اپنے پاس رکھو ، یہ تو صرف امتحان تھا اور الله تعالیٰ تم سے راضی اور خوش ہے اور تمہارے دونوں ساتھیوں سے ناراض ہے ۔”

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…