اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

عالمی معیار کے ڈرامے اور فلمیں ،پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر،Netflix میدان میں آگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) پاکستان میں پی ٹی سی ایل وہ پہلی کمپنی ہے جس نے پاکستان کی مارکیٹ کے لئے عالمی سطح پر انٹر نیٹ ٹیلی وژن نیٹ ورک فراہم کرنے والی کمپنی Netflix سے شراکت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اس معاہدے کے بعد، پی ٹی سی ایل اور Netflix اپنے متعلقہ وسائل باہمی فائدے کے لئے استعمال کرسکیں گے، تاکہ پاکستان میں Netflix کی خدمات کے دائرے کو مزید وسیع کیا جائے۔ یہ معاہدہ پاکستان میں ڈیجیٹل مواد کے شوقین افراد کو مزید سہولیات فراہم کرے گا، اور وہ Netflix کی جانب سے فراہم کردہ اسٹریمنگ سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔پی ٹی سی ایل پاکستان میں Netflix کے مواد کو فروغ دے گا۔پی ٹی سی ایل ایڈوانس کیشنگ سرورز کی خدمات فراہم کرتا ہے جو Netflix کے ساتھ تکنیکی پیئرنگ کرتے ہیں۔

یادرہے کہ جنوری 2016 ء میں Netflix کے عالمی طور پر آغاز کے بعد سے Netflix ٹیلی وژن دیکھنے والوں کو ا علیٰ و معیاری تجربے سے روشناس کرا رہی ہے۔ اس معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر، عدنان شاہد نے کہا :’’ڈیجیٹل انٹر ٹینمنٹ کی فراہمی پی ٹی سی ایل کی اولین ترجیح ہے، اور Netflix کے ساتھ شراکت اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔ ہم پاکستان میں Netflix کے ساتھ کام کرکے عالمی معیار کے ڈراموں اور فلموں کو پاکستان میں پیش کرسکیں گے۔‘‘ Netflix بزنس ڈیولپمنٹ کے نائب صدر برائے ایشیا، Tony Zameczkowski،نے اس موقع پر کہا :’’ ہم پاکستان میں پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں اور پاکستانی صارفین کے لئے اعلیٰ معیار کی انٹر ٹیمنٹ فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

‘‘ Netflix عالمی طور پر صفِ اول کا انٹر نیٹ ٹیلی وژن نیٹ ورک ہے جس کے 190 ممالک میں پھیلے ممبران کی تعداد 86 ملین سے زائد ہے، جو روزانہ 125 ملین گھنٹوں کے ٹی وی شوز اور فلمیں اس نیٹ ورک کے ذریعے دیکھتے ہیں ، ان میں ڈرامہ سیریز، دستاویزی اور فیچر فلمیں شامل ہیں۔Netflix کے ممبران کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ کسی انٹر نیٹ سے منسلک اسکرین پر بغیر کسی کمرشل کے جتنا چاہیں دیکھ سکتے ہیں اور اپنی مرضی سے اسے چلا سکتے ہیں، روک سکتے ہیں اور دوبارہ وہیں سے دیکھنا شروع کرسکتے ہیں جہاں اسے انہوں نے چھوڑا تھا۔پی ٹی سی ایل پاکستان میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) سروسزاور انٹرٹینمنٹ کی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اپنی براڈ بینڈ اور ڈیجیٹل ٹیلی وژن کی خدمات لاکھوں لوگوں کو فراہم کرتی ہے۔ پی ٹی سی ایل کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ صارفین کو بہترین سہولیات حاصل ہوں، اسی لئے پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کا اسٹریمنگ مواد فراہم کرنے کے لیےٗ Netflix کے ساتھ یہ معاہدہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…