اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ لال حویلی جنوں کی حویلی کے نام سے مشہور تھی جو بھی خریدتا مر جاتا صرف میں زندہ بچا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لال حویلی کی پانچ مرلے ملکیت ہماری ہے اگر حکومت سمجھتی ہے کہ ان کے کسی غسل خانے پر ہم نے قبضہ کررکھا ہے تو شوق سے واپس لے لیں،لال حویلی جنوں کی حویلی مشہور تھی جو بھی خریدتا مر جاتا ،صرف میں زندہ بچا ہوں،انہوں نے کہا کہ صدیق الفاروق نے گذشتہ روز سے لال حویلی بارے شورشرابہ کر رکھا ہے،دھرنے کے وقت نان ایشو کو اٹھایا جارہا ہے،لال حویلی کے کاغذات دے رہے ہیں
،پانچ مرلے ہماری ہے،باقی اگر کسی چیز پر قبضہ کررکھا ہے تو نوازشریف اسے اپنے نام کروالے۔انہوں نے کہا کہ لال حویلی جنوں کی حویلی کے نام سے مشہور تھی جو بھی خریدتا مر جاتا صرف میں زندہ بچا ہوں،لال حویلی سے سیاست کرتا ہوں اور کرتارہوں گا،حکمران اگر سمجھتے ہیں کہ ہم نے ان کے باورچی خانے اور غسل خانے پر قبضہ کیا ہوا ہے تو شوق سے واپس لیں لے،بلا وجہ لال حویلی کا پھٹہ کھولا جارہا ہے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کی پانچ مرلے جگہ کی ملکیت کے کاغذات میڈیا کے سامنے پیش کردیئے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لال حویلی کی پانچ مرلے جگہ ہماری ہے۔اس کے کاغذات پیش کر رہاہوں،اگر حکومت سمجھتی ہے کہ ہم نے ان کے باورچی یا غسل خانے پر قبضہ کر رکھا ہے توشوق سے واپس لے لے۔
جنات کی حویلی
29
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں