جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی معروف اداکارہ ریما خان کے گھر خوشی کا سماں ۔۔ہر طرف سے مبارک باد ۔۔کیونکہ بات ہی کچھ ایسی تھی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور (این این آئی)27 اکتوبر 1971ء کو لاہور میں پیدا ہونے والی ریما خان نے کیریئر کا آغاز 1990 میں جاوید فاضل کی فلم بلندی سے کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 200 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ بطور پروڈیوسر و ہدایتکارہ دو فلمیں کوئی تجھ سا کہاں اور لو میں گم ریلیزکیں ۔ وہ 2011 میں ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کرکے امریکہ شفٹ ہوگئیں ۔
دوسری جانب پاکستانی ہدایت کار مینوکی آنے والی فلم ’جیون ہاتھی‘ کے مرکزی گانا ’جھوٹ کی لوٹ‘ کی ویڈیو جاری کردی ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔فلم ’جیون ہاتھی‘ میں پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر اوربولی وڈ لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے چونکا دینے والے رول ادا کیئے ہیں، تاہم ہیرو اور ہیروئین کے لیے نوجوان تھیٹر فنکار فواد خان اور ٹی وی فنکارہ کرن تعبیر کو منتخب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر تھے تاہم اس کی ریلیز اس وقت کی جارہی ہے جب حالات اس کے برعکس ہیں۔جہاں ہندوستان میں ان فلموں پر پابندی لگائی جا رہی ہے جن میں کسی بھی پاکستانی نے کوئی کردار ادا کیا ہو، وہیں پاکستان میں ایک ایسی فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں نہ صرف بولی وڈ کے اداکار نے کام کیا ہے بلکہ کئی بولی بھارتی ہدایت کاروں کی معاونت شامل ہے۔اس پروجیکٹ میں بولی وڈ کے بڑے ڈائریکٹرز تگمانشودھولیا (صاحب بیوی اور گینگسٹر) ، بیجوئے نمبیار (وزیر) ، نکہیل اڈوانی (کل ہو نہ ہو) ، اپرنا سین (مسٹر اینڈ مسز آئیر) اور کیتن مہتا (مانجھی : دی ماؤنٹین مین) شامل ہیں۔فلم کے پروڈیوسر فلم مظہر زیدی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک کے بہترین فلم سازوں کو ایک بینر تلے اکٹھا کرنا کسی کارنامے سے کم نہیں اور یہ پیشکش فلم زندہ بھاگ کا بہترین فالو اپ ہوگی۔فلم کی موسیقی ساحر علی بگا اور بے غیرت بریگیڈ کے علی آفتاب سعید دیں گے۔’’جیون ہاتھی‘‘ رواں سال 4 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…