کراچی(آن لائن) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز ےسونے کے نرخ میں 5 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1269 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی ، حیدر آباد ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 51 ہزار 600 روپے ہوگئی ، اسی طرح 86 روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 228 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 750 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ جبکہ یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ بھارت کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1268.68 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1267 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیاء4 میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1267.07 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے بعد 1267.5 ڈالر فی اونس رہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.85 روپے سے کم ہو کر 104.84 روپے اور قیمت فروخت 104.90 روپے سے کم ہو کر 104.89 روپے پر آگئی ، تاہم 10 پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.60 روپے سے بڑھ کر 105.70 روپے اور قیمت فروخت 105.80 روپے سے بڑھ کر 105.90 روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 115 روپے سے بڑھ کر 115.30 روپے اور قیمت فروخت 116.50 روپے سے بڑھ کر 116.80 روپے ہوگئی ، اسی طرح 40 پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 129 روپے سے بڑھ کر 129.40 روپے اور قیمت فروخت 130.50 روپے سے بڑھ کر 130.80روپے پر جا پہنچی۔
سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ،جبکہ ڈالر کے نئے ریٹ سامنے آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
یونیورسٹی میں 21سالہ طالبہ کا اقدامِ خودکشی،پولیس تحقیقات کا دائرہ وسیع ،تفتیش میں بڑے انکشافات سامن...
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے تباہی مچا دی
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
-
بڑی خوشخبری، ملازمین کے لیے اضافی تنخواہ کا باضابطہ اعلان
-
ملک بھر میں شدید سردی ،محکمہ موسمیات نے صو رتحال واضح کر دی
-
بااثر شخصیت نے تیسری بیوی بننے کےلیے کروڑوں کی پیشکش کی، معروف اداکارہ کا انکشاف
-
معدے کے امراض کیلئے استعمال ہونیوالا مشہور سیرپ جعلی نکلا، استعمال پر پابندی عائد
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ














































