جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ کاجول نے سوناکشی سنہاکا پتا صاف کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کاجول کو نئی آنے والی فلم ‘‘دبنگ 3‘‘ کے لیے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کھڑکی توڑبزنس کرنے والی ہدایتکاراربازخان کی فلم ‘‘دبنگ’’ اور’’دبنگ 2‘‘ کے بعد اب ‘‘دبنگ 3‘‘ کی تیاریاں عروج پرہیں، فلم کے لیے اداکاراؤں کے متعدد نام سامنے آئے تاہم اب مایہ ناز اداکارہ کاجول کا نام بھی فلم کے مرکزی کردارکے لیے سلمان خان کے ہمراہ لیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو اس کردارکے لیے آفرکردی گئی تاہم کاجول اگراس فلم کے لیے حامی بھرلیتی ہیں تو سلمان خان کے ہمراہ ان کی یہ تیسری فلم ہوگی جس کے حوالے سے مداح خاصے پرجوش بھی ہیں جب کہ فلم کے ہدایتکاراربازخان کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ کاجول اس سے قبل دبنگ خان کے ہمراہ 2 شہرہ آفاق فلمیں ‘‘پیارکیا توڈرنا کیا’’ اور’’کچھ کچھ ہوتا ہے’’ میں بھی اداکاری کو جوہردکھا چکی ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…