اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بغیر ویزا یونان جانے والے 8 پاکستانیوں کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بحرین سے آنے والی بین الاقوامی ایئرلائن کی پروازجی ایف 770 کے ذریعے 5 پاکستانیون کو لایاگیا جو ویزا کے بغیر یونان جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ پانچوں افراد کو ایف آئی کے انسداد انسانی اسمگلنگ ونگ نے اپنی تحویل میں لے لیا ایف آئی اے حکام کے مطابق بے دخل کئے گئے پاکستانیوں کے نام عبدالکریم، مرزا آفتاب، حامد سعید، شہنازاورعرفان ہیں جن کا تعلق آزاد کشمیر، چکوال اور گجرات سے ہے۔ پانچوں افراد سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے۔