پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پریٹی زنٹا کو طیارے سے باہر نکال دیا گیا، پھر کیا ہوا ؟

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا سب کے سامنے اپنے نظریات اور خیالات عیاں کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اس بار بھی اداکارہ نے اپنا غصہ دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور آف لوڈ کرنے پر ائیر لائنز کو کھری کھری سنادیں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کو ایک خاص میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی جانا تھا لیکن جس فلائٹ سے اداکارہ کو دہلی جانا وہ ڈیڑھ گھنٹا تاخیر کا شکار ہوگئی جہاں اداکارہ کو لاؤنچ میں انتظارکرنا پڑا۔اداکارہ کو نہ صرف انتظار کرنا پڑا بلکہ ائیر لائنز کا عملہ انہیں بورڈنگ کے عمل کے وقت بھی بھول گیا جس کے بعد جب پریٹی فلائٹ کے لیے گئیں توبورڈنگ نہ ہونے کے باعث انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ائیرلائنز پر شدید غصہ اتارتے ہوئے کہا کہ پہلے جیٹ اءئرلائنز اپنے مسافروں کو ڈیڑھ گھنٹہ لاؤنچ میں انتظار کرواتی ہے اور اس کے بعد بھی وہ آپ کو لوڈ کردیتی ہے کیونکہ ائیرلائنز کے اسٹاف بورڈنگ کے عمل کے وقت آپ کو بھول ہی جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…