نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈکے دوبڑوں مہیش بھٹ اور کرن جوہر کی راج ناتھ سے ملاقات کام کر گئی۔ بھارتی وزیرداخلہ نے فوادخان کی فلم کی ریلیز کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کی حامی بھر لی۔ انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی ریلیز پر کوئی ہنگامہ نہیں ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے پولیس کی سخت سکیورٹی میں فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی ریلیز کا پروڈیوسر مہیش بھٹ اور کرن جوہر سے وعدہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے راج ناتھ سے ملاقات کے بعد بتایا ہے کہ وزیرداخلہ نے انہیں یقین دلایا کہ فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی پرامن ریلیز کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی طرح کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کی وجہ سے بھارتی انتہا پسندتنظیموں نے دھمکیاں دے رکھی ہیں کہ فلم کی نمائش کو روکنے کے لیے وہ پرتشدد مظاہروں سمیت کچھ بھی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ فلم کی ریلیز کے لیے اٹھائیس اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
فواد خان کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کے بارے میں اہم خبر،بھارتی وزیر نے وعدہ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
اینکر پرسن ریحان طارق 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے



















































