اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی فنکارواداکار علی ظفر نےپاکستانی فلموں میں کام کرنے کافیصلہ کرلیا۔ہدایت کاراحسن رحیم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ علی ظفرنے ان کی نئی آنے والی فلم میں علی ظفر مرکزی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ علی ظفر اس فلم کے لیے بالکل صحیح انتخاب ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، انہیں فلم کا سکرپٹ کافی پسند آیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ابھی تک فلم کانام بتانہیں سکتاتاہم یہ ایک ایکشن سے بھرپورمزاحیہ فلم ہوگی اوراس فلم کی شوٹنگ پاکستان اوردوسرے ممالک میں ہوگی ۔احسن رحیم نے یہ بھی بتایاکہ فلم ابھی اپنے پہلے مرحلے میں موجود ہے کیوں کہ اس کی کاسٹنگ مکمل نہیں ہوئی اور اس کی شوٹنگ سے قبل وہ کچھ اور اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی امید کررہے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ علی ظفرنےبالی و وڈ میں 2010 کی فلم ’تیرے بن لادن‘ سے اپنے فنی سفرکاآغازکیا جس کے بعد وہ ’میرے برادر کی دلہن‘، ’لندن پیرس نیویارک‘، ’چشمے بددور‘، ’ٹوٹل سیاپا‘، ’کل دل‘ اور ’تیرے بن لادن 2‘ میں کام کرچکے ہیں۔احسن رحیم نے بتایاکہ علی ظفرنے مجھ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کوکام سے روکنے سے بھارتی فلم انڈسٹری کونقصان ہوگا۔احسن رحیم نے کہاکہ علی ظفرکہتے ہیں کہ ہم نے جوکچھ بھارت سے کماناتھاوہ کمالیااوراب یہ پیسہ ہمارااپناہے اس پربھارت کاکوئی حق نہیں ،اب بھارت والے دیکھیں گے کہ ان کے پیسے سے ہم عیش کررہے ہیں اوران کی فلمیں فلاپ ہونگی اورجوفلمیں جن میں پاکستانی فنکاروں اوراداکاروں کی فلموں کوبھارت میں پیش کیاجاناتھاتووہ بھی بھارت کوکروڑوں روپے کانقصان ہوگاجبکہ میں اورمیر ےساتھی پاکستانی فنکارتومعاوضہ لے چکے ہیں ۔ہمارے لئے اب کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے ۔
بھارتی نہیں تو پاکستانی فلمیں ہی سہی ، معروف فنکارکاپاکستانی فلموں میں کام کرنے کافیصلہ ،انڈیاکے پیسے پرہم عیش کریں گے ،بھارتیوں کوپیغام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مشہد میں دو دن
-
پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ جانیے
-
آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے جس وجہ سے مچھر زیادہ کاٹتے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف
-
شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک
-
پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری،اضافی چھٹی کا بھی اعلان
-
ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ
-
پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، فہرست سامنے آ گئی
-
طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری
-
حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی
-
ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب روپے تحفے میں دیکر اس سے شادی کرلی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
-
اسٹیٹ بینک کا 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاونٹ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘



















































