اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادمیں چائے بنانے والے ارشد خان کی خوبصورتی کی سوشل میڈیاپردھوم کیامچی کہ اب اس کوچائے نہیں بناناپڑے گی بلکہ سوشل میڈیا ’’چائے والا ‘‘ کے نام سے دھوم مچانے والے پاکستانی نوجوان ارشد نے ماڈلنگ شروع کردی۔گزشتہ چند روز سے سماجی رابطے کی سائٹس پر دھوم مچانے والے چائے والے کی تصویروں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنالیا جب کہ بھارتی لڑکیوں نے تو اس کو دنیا کا حسین ترین مرد قراردے دیا ہے۔مردان سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ سالہ ارشد اسلام آباد میں ایک چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے، قسمت کچھ اس طرح سے اس پر مہربان ہوئی کہ صرف 2 دن میں ارشد نے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا اور اب خبر ہے کہ ارشد کو ایک آن لائن شاپنگ کمپنی نے بطور ماڈل منتخب کرلیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ارشد نے بطور ماڈل اپنا پہلا فوٹو سیشن بھی کروالیا ہے جس کے بعد نئی تصاویر نے ارشد کی شخصیت کو ہی بدل ڈالا ہے، ارشد کی نئی تصاویر ایک بار پھر سماجی رابطے کی سائٹ پر گردش کررہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی معروف فلمساز سیدنور نے بھی ارشد ’’چائے والا‘‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے نوجوان کو اپنی آئندہ فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جبکہ ارشد خان کوایک کمپنی نے باضابطہ ملازمت دی ہے اوراس نے اس کمپنی کے لئے شوٹنگ بھی کی ہے ۔


Finally Got The New Job As A Model Arshad Chai… by LaziziNews
چا ئے والے نوجوان نے ماڈلنگ شروع کر دی نئی تصاویر دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
پانچ سو ڈالر
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































