جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایشوریا رائے کی خوبصورتی کا اصل راز کیا ہے ؟ ریکھا نے ہزاروں لوگوں کے درمیان ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آ ئی) بالی ووڈ میگا اسٹار ریکھا اور ایشوریا رائے بچن کے خوشگوار تعلقات کے چرچے زبان زد عام ہیں اور اب ماضی کی بہترین اداکارہ نے سابق ملکہ حسن ایشوریا کی خوبصورتی کی وجہ خود کو قرار دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن جو ان دنوں فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے فلم فیئر گلیمئر اینڈ اسٹائل ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ کی تقریب میں ایسی انٹری دی کہ سب حیران رہ گئے، یہی نہیں ایشوریا بہترین خاتون گلیمر کا ایوارڈ بھی لے اڑیں۔ایشوریا رائے بہترین گلیمر خاتون کا ایوارڈ لینے اسٹیج پر پہنچیں تو بالی ووڈ کی دیوا گرل ریکھا نے انہیں ٹرافی دیتے ہوئے مذاق کیا کہ جب ایشوریا کی والدہ امید سے تھیں تو میری تصاویر دیکھتی تھیں اور ایشوریا اسی کا نتیجہ ہے۔ ریکھا کا یہ جملہ سن کر ایشوریا اور پورا ہال قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں بھی ایک تقریب میں ریکھا نے ایشوریا کو ٹرافی دی تھی اور اس وقت ایشوریا کا کہنا تھا کہ اپنی ’’ماں‘‘ سے ٹرافی وصول کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ایشوریا رائے امیتابھ بچن کی بہو ہیں جب کہ ماضی میں امیتابھ بچن اور ریکھا کے تعلقات کے خوب چرچے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…