جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

“ قرآن پڑھنے اور سکارف پہننے کی وجہ سے مجھے امریکہ میں ‘ مصلوب ’ کیا گیا ، امریکہ چھوڑ کر لندن آنا میرا اچھا فیصلہ تھا ، ترک صدر لئے جیسے لوگ کھڑے ہوئے وہ قابل ِتحسین ہے ”،ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کا انٹرویو

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فنکارہ لنڈسے ہوہان نے کہاہے کہ مجھے قرآن پاک کامطالعہ کرنے اورسکارف پہننے کی وجہ سے اپنے ہی وطن میں میرے قریبی دوستوں نے مجھے تنقید کانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کامطالعہ کرنے سے مجھے معلوم ہواکہ اس دنیاکوجس نے بنایاوہ سب سے زیادہ طاقتورہے اورمجھے قرآن کامطالعہ کرنے کے بعد محسوس ہواکہ مجھ میں کوئی تبدیلی ہوئی اوراس کااثرمیری عادات پربھی پڑااورمیں نے سکون محسوس کیا۔ایک ترک ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے لندسے لوہان نے کہاکہ زندگی تجربات کانام ہے اورلندن منتقل ہونے کافیصلہ بہت پریشان کن فیصلہ ہے لیکن ایسے فیصلے کرناپڑتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ میں تما م افراد خطرناک نہیں ہیں لیکن کچھ افراد متعب ہیں جس کی وجہ سے میں نے لندن منتقل ہونے کافیصلہ کیاجوکہ میراایک بہترین فیصلہ تھا۔انہوں نے کہاکہ ترک صدرطیب اردوان جیسے لوگ قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے قرآن پاک کامطالعہ کرنے سے دلی سکون حاصل ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ ترکی کے لوگ طیب اردوان کےلئے گھروں سے باہرآئے جوکہ قابل تحسین ہے ۔۔انہوں نے کہا ‘ وہ تو میں بس پکڑ کر چل رہی تھی، ایک پاپ رازی (فوٹوگرافر) پوری گلی میں موجود تھے اور انہوں نے مجھے اس پر امریکا میں سولی پر چڑھا دیا، انہیں مجھے کچھ ایسا بنا دیا جیسے میں شیطان ہوں یا قرآن پکڑنے پر میں بری عورت بن گئی ہوں، میں اس بات پر خوش ہوں کہ اس واقعے کے بعد میں لندن چلی گئی کیونکہ میں خود کو اپنے ملک میں غیرمحفوظ محسوس کرنے لگی تھی، میرا ماننا ہے کہ اگر میں کچھ جاننا چاہتی ہوں تو وہ میری اپنی مرضی ہے، وہ کسی اور کے سامنے اظہار کے لیے نہیں۔لنڈسے لوہان کی ہنگامہ خیز برسوں سے عوام کی نظر میں ہے، وہ بتاتی ہیں کہ لندن اور سعودی عرب میں ان کے قریبی دوستوں نے انہیں قرآن مجید دیا تھا کہ امریکا میں جس مشکل وقت کا وہ سامنا کررہی ہیں، اس کے لیے مدد مل سکے ‘ انہوں نے مجھے قرآن دیا اور میں اسے نیویارک لے آئی کیونکہ میں اس سے سیکھ رہی تھیں اور میرے لیے تجربے اور روحانیت کے دروازے کھل رہے تھے جس سے میں نے دیگر حقیقی معنی جانیں۔مگر ذہنی اذیت کا سامنا کرنے پر انہیں سمجھ میں آیا ‘ جو خواتین حجاب پہنتی ہیں وہ مختلف کیوں نظر آتی ہیں، کیونکہ وہ خود کو اجنبی محسوس کررہی ہوتی ہیںاداکارہ وضاحت کرتی ہیں ‘ جب اس خاتون نے مجھے حجاب پہنایا تو مجھے اعزاز کا احساس ہوا کیونکہ اس خاتون نے مجھے اپنے انداز سے اپنی ثقافت کا حصہ بننے کا موقع دیا، حالانکہ میں اس کے لیے اجنبی تھی۔وہ تسلیم کرتی ہیں کہ حجاب پہننے سے پہلے انہوں نے کئی بار سوچا کہ میڈیا اس کی عکاسی کیسے کرے گا اور انہیں ڈر تھا کہ اس غلط انداز سے پیش کیا جائے گا اور حقیقت چھپ جائے گی ‘ اسے شہ سرخیوں میں آنا ہی تھا کیونکہ ترکی میں یہ کسی خاتون کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ حجاب پہنے یا نہ پہنے، یہاں یہ حیرت انگیز امر ہے کہ آپ کو اپنی پسند کے انتخاب کا موقع ملتا ہے اور اسے قبول بھی کیا جاتا ہے، جبکہ امریکا میں، جب میں نے قرآن مجید کو ہاتھ میں لیا تو شیطان بن گئی۔

Lindsay Lohan on being ‘crucified’ for holding… by pkpoliticstwelve

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…