جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

کمپیوٹر کیلئے خطرناک بالی ووڈ سٹار ، گوگل میں سرچ کرنا آپ کو بھی مہنگا پڑ سکتا ہے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تو آپ بولی وڈ اسٹارز کے بارے میں جاننے کے لیے سرچ کرنے کے عادی ہیں تو یہ جان لیں کہ کچھ اداکاروں کے بارے میں گوگل سرچ کرنا آپ کے کمپیوٹرز کو وائرس اور میل ویئر کا شکار بناسکتی ہے۔یہ بات انٹیل سیکیورٹی کی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی جس میں ان بولی وڈ اسٹارز کی درجہ بندی کی گئی ہے جن کے بارے میں سرچ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق اگر کوئی سوناکشی سنہا کے بارے میں کچھ سرچ کرتا ہے تو اس بات کا خطرہ 11 فیصد زیادہ ہوتا ہے کہ اس کا سامنا وائرس یا میل ویئر سے ہوگا۔اگر سوناکسی سنہا پلس ٹورینٹ لکھ کر سرچ کیا جائے تو 21 فیصد امکانات کمپیوٹر کے لیے نقصان دہ کسی ویب سائٹ کھلنے کے ہوتے ہیں۔سوناکشی سنہا کے بعد دوسرے نمبر پر فرحان اختر ہیں جن کے بارے میں سرچ کرنے پر وائرس کا سامنا ہونے کا خطرہ لگ بھگ دس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح کرینہ کپور خان تیسرے نمبر پر کھڑی ہیں جو یہ خطرہ 8.67 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں۔ٹائیگر شیروف چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ارجن کپور کے حصے میں 5 واں نمبر آیا ہے۔تیزی سے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور چھٹے، کریتی سنن 7 ویں، جبکہ پریانکا چوپڑا 8 ویں نمبر پر ہیں۔شاہد کپور نویں، بپاشا باسو 10 ویں، سیف علی خان 11 ویں اور عالیہ بھٹ 12 ویں نمبر پر رہیں۔
جبکہ دوسری جانب فلم اے دل ہے مشکل بالی ووڈ میں وہ فلم ہے جس کا مداحوں کو فلم کی کاسٹ کے باعث بہت انتظارہے ٗ فلم کے ٹیزراورٹریلرکو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے جس کے بعد مداحوں کا انتظاراوربھی بڑھ گیا ہے تاہم سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کو ہدایتکار نے فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی پروموشن کرنے سے روک دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی جس کی پروموشن فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار رنبیرکپورکی جانب سے تیزی سے شروع کردی گئی ہے تاہم فلم کے ہدایتکار نے سابق ملکہ حسن اور مایہ نازاداکارہ ایشوریا رائے کو فلم کی پروموشن نے بالکل منع کردیا ہے تاہم اس کی وجہ ہر گزیہ نہیں ہے کہ اداکارہ کو چاکلیٹی ہیرورنبیرکپورکے ساتھ فلمائے گئے کچھ بے باک اورقابل اعتراض مناظرکے حوالے سے سوالات کا جواب دینا پڑیگا جس سے بچن خاندان بھی ناراض ہے۔ایشوریہ رائے بچن کو فلم کے ہدایتکارکی جانب سے تشہیرکا اس لیے منع کیا گیا کیونکہ اگرایشوریا رائے نے فلم کی اکیلے ہی پروموشن کرنا شروع کردی تو مداحوں کو یہ تاثرجائیگا کہ اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردارادا کیا ہے ٗ اداکارہ کا فلم میں ایک چھوٹا سا کردارہے۔دوسری جانب اداکارہ انوشکا شرما نے فلم میں مرکزی کردارادا کیا ہے جوآج کل اپنی نئی آنے والی امتیازعلی کی فلم ‘‘دی رنگ’’ میں مصروف ہیں تاہم انوشکا کی مصروفیت ختم ہونے کے بعد دونوں اداکارائیں ایک ساتھ فلم کو جلد پروموٹ کریں گی۔واضح رہے کہ فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ رواں ماہ 28 اکتوبرکو ریلیزکی جائیگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…