جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

جو کرنا ہے کر لو ہم تو ماہرہ خان کو ۔۔۔۔۔! بھارت نے اچانک یہ کیا کہہ دیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی)فلم ’’رئیس ‘‘ کے ہدایتکار راہول ڈھولکیا نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی نمائش پر پابندی کے مطالبے کے بعد فلم ’’رئیس‘‘ کی کاسٹ سے ماہرہ خان کو نکالنے اور کسی دوسری بھارتی اداکارہ کو ان کی جگہ کاسٹ کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم فلم کے ہدایتکار نے ہی تمام خبروں کی تردید کردی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’رئیس‘‘ کے ہدایتکار راہول ڈھولکیا نے فلم سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم سے نکالنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم سے ماہرہ خان کے کردار کو نہیں کاٹا جائیگا اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی کی جائے گی جب کہ ماہرہ اور شاہ رخ خان کی ایک گانے کی شوٹنگ باقی ہے جو لوکیشن کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔راہول ڈھولکیا کے مطابق گانے کی شوٹنگ بھارت میں کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے لہٰذا بھارت یا بیرون ملک شوٹنگ کا فیصلہ جلد ہی کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے فواد خان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کی نمائش روکنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…