جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستانی چینلز بازی لے گئے‘‘ اچانک ایسا اقدام اٹھا لیا کہ بھارت کے چھکے چھوٹ گئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی میوزک چینلز نے بھارتی نغمات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی گیتوں کے بجائے صرف پاکستانی میوزک چلایا جائے گا جس سے میوزک انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں نشر کئے جانے والے بھارتی چینلز بھی مقامی میوزک کو پروموٹ کریں گے اور اس بات کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔ موسیقی سے وابستہ سنجیدہ حلقوں نے میوزک چینلز کی طرف سے بھارتی گانے بند کرنے کی پالیسی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فوجی اہلکارکے خلاف بولنے پربھارتی اداکاراوم پوری کے خلاف بغاوت کا ایک مقدمہ تو پہلے ہی درج ہوچکا تھا تاہم اداکارکے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہوچکا ہے۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاراوم پوری نے پاکستان کے حق میں آوازکیا بلند کی ان کے خلاف بھارتی آپے سے باہرہی ہوگئے ہیں۔ اداکار کے خلاف پہلے ہی ممبئی کے اندھیری پولیس اسٹیشن میں مقامی شہری کی جانب سے بغاوت کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا تاہم اب اداکار کے خلاف ایک اور درخواست گاندھی نگرپولیس اسٹیشن میں شنکر گورا نامی شخص کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ اداکاراوم پوری نے پروگرام میں بھارت اوربھارتی فوج کے خلاف بولا ہے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ مقدمے کے حوالے سے اے ایس آئی سوبھاش چاند کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکارکی ہلاکت پراداکارکے توہین آمیزجملوں کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست پربغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد اداکارکی جانب سے معافی بھی مانگی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مجھے بالکل معاف نہیں کرنا چاہیئے میں قوم سے التجا کرتا ہوں کہ مجھے سخت سزا دی جائے۔ موسیقی سے وابستہ سنجیدہ حلقوں نے میوزک چینلز کی طرف سے بھارتی گانے بند کرنے کی پالیسی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…