نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی کئی ریاستوں کے ائرپورٹس کےلئے حکام کواحکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ان کی سکیورٹی سخت کردی جائے کیونکہ کسی بڑے حملے کاخدشہ ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری احکامات کے بعد بھارت کی کئی ریاستوں کے ایرپورٹس پرہائی الرٹ جاری کردیاگیاہے ۔بھارت کی جن ریاستوں کے ائرپورٹس پرہائی الرٹ جاری کیاگیاہے ان میں اترپردیش،پنجاب ،نئ دہلی ،اورنچل پردیش ،کولکتہ اورراجھستان کے ائرپورٹس ہیں ۔ان ائرپورٹس کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے اورمسافروں کی بھی سخت چیکنک کی جارہی ہے جبکہ ان ائرپورٹس کے داخلی اورخارجی راستوں پرفوجی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں ۔
مودی سرکار اور بھارتی فوج کی جانب سے کیا گیا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ ان کے گلے کیا پڑا اب وہ روز نت نئی تاویلیں گھڑنے لگے ہیں ایسی ہی بڑھک بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی ماری ہے جن کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک 100 فیصد درست تھی اور ہمیں اس کا ثبوت دینے کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ بھارت کی جانب سے گزشتہ ہفتے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا گیا لیکن پاک فوج نے اس بے بنیاد دعوے کی قلعی ٖغیر ملکی میڈیا کو علاقے کا دورہ کراکر کھول دی جس کے بعد بھارتی سیاستدانوں نے بھی سوال اٹھانے شروع کردیئے، نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور کانگریس کے رہنما ان میں پیش پیش ہیں لیکن مودی سرکار اپنا پول کھل جانے کے خوف سے کوئی مناسب جواب ہی نہیں دے پارہی۔
گزشتہ روز نریندر مودی نے بی جے پی کے رہنماؤں پر نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے پر پابندی لگائی اور اب ان ہی کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی فوج کی بہادری پر یقین ہے اور جنہیں ان کی قابلیت پر یقین نہیں وہ بھارت کے وفادار نہیں۔ نئی دلی میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ اُڑی حملے کے بعد انہیں کئی سابق فوجیوں کے خطوط ملے جن میں ان سے جنگ کی صورت میں ایل او سی پر تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔ وہ ان لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی بہادری ہمیشہ کسی بھی قسم کے شک و شبہے سے بالاتر رہی ہےلیکن پہلی مرتبہ کچھ لوگ اس پر سوال اٹھارہے ہیں اور ہمیں ان کے نام لینے کی ضرورت نہیں۔ بھارتی فوج کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 100 فیصد درست ہے ہمیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی وڈیو جاری کرنے کی ضرورت نہیں ۔ادھرعالمی دفاعی ماہرین نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے بغیرثبوتوں کے سرجیکل سڑائیکس کی باتیں کرنااسی طرح ہے کہ جیسے تیل کے بغیرگاڑی کوچلانا۔دفاعی ماہرین نے کہاکہ پاکستانی فوج نے بہت ہی بہتراورموثراندازمیں بہت آزمودہ اورتجربہ کارہونے کاثبوت دیااوربھارت کوابھی تک سرجیکل سڑائیکس ثابت کرنے میں مشکلات کاسامناہے جس کامطلب ہے کہ بھارت کاسرجیکل سڑائیکس کادعوی جھوٹ پرمبنی ہے اوربھارتی دعوے میں کوئی حقیقت نہیں ہے
بھارت کے ائرپورٹس پرہائی الرٹ ،انتظام فوج کے حوالے
6
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں