منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرجیکل سڑائیکس،بھارتی حکومت اورفوج کی ایک اورفنکاری بے نقاب

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت تو پیش نہ کرسکی لیکن انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک ثابت کرنے کے لئے ویڈیو بنائی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیرکے رکن اسمبلی عبدالرشید نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں جعلی مشقیں کرکے ویڈیوز بنا رہی ہے اور اسی ویڈیو کو سرحد پار سرجیکل اسڑائیک کا نام دے کر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ گزشتہ 3 روز سے بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں ٹارگٹ بنا کر انہیں نشانہ بنانے کی ویڈیوزبنارہی ہے۔عبدالرشید نے بتایاکہ بھارت اگر سچا ہوتا تو پاکستان کی طرح توبین الاقوامی میڈیا کو لائن آف کنٹرول پر لے جاتا اور سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے بریفنگ دیتا لیکن اس وقت ایسا نہیں کیا گیا اور پاکستان نے دنیا پر واضح کردیا کہ لائن آف کنٹرول پر کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی لیکن اب لیپا سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے جعلی ویڈیوز بنائی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اڑی حملے میں بھارت کے 18فوجی ہلاک ہوگئے تھے جن کی ہلاکت کوچھپانے کےلئے مودی سرکارنے سرجیکل سڑائیکس کادعوی کردیاجوبعد میں بھارتی حکومت کے گلے کاطوق بناہواہے اوراب بھارتی اپوزیشن جماعتوں نےبھی مودی حکومت سے سرجیکل سڑائیکس کے ثبوت مانگناشروع کردیئے ہیں جبکہ بھارتی حکومت کواس بارے میں بہت بڑی شرمندگی کاسامناکرناپڑاہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…