منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

رائیونڈ جلسے میں کتنے افراد تھے اور سیکیورٹی انتظامات کیلئے کتنے اخراجات برداشت کرنے پڑے؟ تفصیلات جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 30 اکتوبر کورائے ونڈ اڈا پلاٹ پر منعقد کئے جانے والے جلسہ عام کی دیگر تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں ۔ جلسے میں شریک افراد کے متعلق رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 5 سے 6 لاکھ افراد اس میں شامل تھے۔ جبکہ جلسے پر ہونے والے اخراجات کے متعلق پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کا حساب کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں تفصیلات منظر عام پر لے آئی جائیں گی۔

دوسری جانب  جلسے کی سیکیورٹی کے حوالے تفصیلات بتاتے ہوئےایڈیشنل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ اس جلسے کی سیکیورٹی پر سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دوسرے اداروں کی نفری اور مدد اس کے علاوہ تھی۔ جلسے کی سیکیورٹی کے حوالے سے  سو سے زائد کنٹینر بھی کرائے پر حاصل کئے گئے تھے ۔

پولیس کی جانب سے کیمرے، واک تھرو گیٹ، گاڑیوں، بائیو میٹرک مشینوں ، گاڑیوں کے پٹرول اور دیگر تمام اخراجات جو صرف پولیس کو سیکیورٹی کی مدد میں برداشت کرنا پڑے  ان کی کل مالیت تقریباً 10 کروڑ سے زائد ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس کو کئی پہلوؤں سے انتظامات کرنا پڑے جس کے باعث پولیس کے لئے اس جلسے کے انتظامات کرنا بے حد مشکل کام تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…