ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام کا صحیح تصور اجاگر کرنیکی ضرورت ہے:شاہ سلمان بن عبدالعزیز

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے ، اسلام میں فتنہ و فساد کی کوئی گنجائش نہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلام کا صحیح تصور اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور رابطہ عالم اسلام کانفرنس میں شریف مندوبین کے اعلیٰ سطح وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امن کے قیام کے لئے اپنا بہترین کردارادا کررہا ہے،رابطہ عالم اسلام بین الاقوامی کانفرنس اس ضمن میں اہم پیش رفت ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے کہا کہ رابطہ عالم اسلام کانفرنس میں پوری دنیا کے اسلامی ممالک کے مبلغین ، دانشوروں کا جمع ہونا اور دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر ایک انفرادی طور پر اپنی ذمہ داری پوری کرے تو سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کی سطح پر مستقل کمیٹی تشکیل دی جائے ، پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہا ہے ،اس کے با وجودپوری قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے۔اسلامی ممالک کے باہمی اختلافات کم کرنے کی کوششیں تیز ہونی چاہئیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…