لاہور ( این این آئی) پیمرا نے غیر قانونی بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیمرا کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چیئرمین پیمرا ابصارعالم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین پیمرا نے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ (ڈائریکٹ ٹو ہوم) کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈان کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ 15 اکتوبر سے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے غیر قانونی بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈان کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شہباز شریف نے بڑے شہروں میں پیمرا کے دفاتر کے قیام کے لئے تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔