ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کو پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت کا اندازہ ہی نہیں، ایسا جواب دینگے۔۔۔ !

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت کا اندازہ نہیں،ہم ایسا جواب دیں گے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،کوئی بھول میں نہ رہے، پاکستان کی خاطر جو بھی کرنا پڑاکریں گے،لائن آف کنٹرول پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا جانی نقصان ہوا لیکن معلوم نہیں کہ بھارت اپنا نقصان کیوں چھپا رہا ہے ۔وہ ہفتہ کو باغ سر کے مقام پر میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کرایا گیا،دورے کا مقصد ایل او سی پر بھارتی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو عیاں کرنا تھا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کو بھرپور منہ توڑ جواب دیا گیا۔
ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی جانب بہت سی ہلاکتیں ہوئی ہیں،کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا لیکن معلوم نہیں کہ بھارت اپنا نقصان کیوں چھپا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا پہلے بھی دفاع کیا ہے اور اب بھی کریں گے ہر جگہ پر بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھول میں نہ رہے۔ پاکستان کی خاطر جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ چھیڑنا چاہتا ہے مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایسا جواب دے گی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،جنگ مسلط گئی تو قوم اور فوج پہلے سے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت کا اندازہ نہیں۔بھارت کی طرف سے سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا ہے،صحافیوں کو ایل او سی کے دورے کامقصد بھارتی جھوٹ کو عیاں کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…