ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

اگرن لیگ نے ہمارے کارکنوں پرتشددکیاتوہمارے پاس ایسی صلاحیت ہے کہ پورالاہور۔۔۔۔ ،تحریک انصاف نے خبردارکردیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رائے ونڈما رچ کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے تحریک انصاف کے مزیداقدامات سامنے آرہے ہیں تاکہ مارچ کوکامیاب بنایاجاسکے ۔اب پاکستان تحریک انصاف نے دس منٹ میں لاہور شہر بند کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ۔ ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومت کے ساتھ تناو کی صورت میں شہر کو بند کرنے کے لیے فیصل واڈا کی سربراہی میں 200سے زائد کارکنوں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو لاہور کے داخلی خارجی راستے اور اہم مارکیٹیں بند کرائیں گے۔ پیرکے روز فیصل واڈا کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں لاہور کو دس منٹ میں بند کرانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔ فیصل واڈا نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں لاہور شہر کو 10منٹ میں بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے عمران خان نے بھی میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تو پھر شہر کو بند کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے گا۔عمران خان نے حکومت کوآگاہ کردیاتھاکہ ہمارے کارکن پرامن رہیں گے لیکن تشدد کی راہ اپنائی گئی توذمہ داری حکومت پرہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…