منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

رائیونڈ مارچ میں اگر یہ کام کیا گیا تو ۔۔۔۔! عمران خان نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام غربت اور بتاہی کی وجہ جان چکے ہیں ، 30ستمبر کو پتہ لگ جائے گا کتنی عوام نکلے گی،حکومت نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ردعمل برداشت نہیں کر سکیں گے۔بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس پر تمام جماعتیں متحد ہیں ، رائیونڈ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو حکومت ردعمل برداشت نہیں کر سکے گی۔پاکستان کا آئین پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم آئین میں رہتے ہوئے ہر طرح کا احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جتنی زیادہ کرپشن ہو گی اتنی ہی زیادہ غربت ہو تی ہے ، پاکستان کا مزدور اور کسان کچلا جا رہا ہے۔ہمیں پاناما لیکس پر حق نہ ملا تو حکمران رد عمل برداشت نہیں کر سکیں گے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جسٹس وجہیہ الدین کا احترام کرتے ہیں تاہم انہیں اپنی نئی پارٹی بنانے کا حق ہے،میری انکے لیے دعا ہے کہ اللہ انہیں کامیاب کرے۔ ادھر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر سے جو بھی رائیونڈ جانا چاہے اسے پہنچائیں گے۔ کسی کے پاس کرایہ نہ ہوا تو کرایہ اور سواری دینے کوبھی تیار ہیں۔انھوں نے کہاکہ عمران خان اکیلے ہی چلے تھے اکیلے ہی رہ جائیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء4 اللہ کاکہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی ہدایات کیمطابق مسلم لیگ ن اورپنجاب حکومت کی جانب سے رائیونڈ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانچ لاکھ افراد اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اگروہ اس میں کامیاب نہ ہوئے توعوام سے معافی مانگ کرحکومت کو کام کرنے دیں۔رانا ثناء4 اللہ کامزید کہناتھا کہ عمران خان اکیلے ہی چلے تھے اور اکیلے ہی رہ جائیں گے۔انھوں نے ہدایت کی کہ ن لیگ کا کوئی کارکن مارچ کے راستے میں نہ آئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…