سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکارحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ بھارتی فوج کے تشدد کے باعث یاسین ملک کی تفتیشی سیل میں حالت غیر ہو گئی ہے اور ان ٹانگ میں لگی چوٹ کی وجہ سے انفیکشن ہو گیاہے ،یاسین ملک کی بازیابی کیلئے پاکستان کر دار ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہناتھا کہ بھارتی فوج معصوم یاسین ملک کو تفتیشی سیل میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہو گئی ہے جبکہ ان کی ٹانگ پر زخم کے باعث انفیکشن ہو گیاہے جس کی وجہ سے وہ چل بھی نہیں پا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو کئی روز سے کھانے کیلئے کچھ نہیں دیا گیا جبکہ انہیں ایک تاریک و تنگ کمرے میں رکھا گیاہے ۔مشال ملک شوہر کی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ،انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے ڈاکٹرز نے بھی تشویش کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے پاکستانی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاسین ملک کی بازیابی کیلئے کر دار ادا کرے ۔مشال ملک کاکہناتھا کہ اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو بھارت ذمہ دار ہو گا اور پوری ویلی میں آگ بھڑک اٹھے گی ۔
اہم حریت رہنما پربھارتی فوج کاتشدد،حالت غیرہوگئی ،اہلیہ نے پاکستان سے بازیابی کےلئے درخواست کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































