لاہور( این این آئی)بھارت کے حاضر سروس فوجی جہاں جنگ کے خوف سے چھٹی لیکر گھروں کو روانہ ہو رہے ہیں اسکے برعکس پاکستان کے ریٹائرڈ فوجی دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے ہر دم تیار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ویسے تو پاک افواج سے وابستہ ہر افسر اور جوان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے چٹان کا حوصلہ رکھتا ہے تاہم ریٹائرڈ فوجی بھی اس میں کسی طرح پیچھے نہیں۔ پاک افواج میں خدمات سر انجام دینے والے ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے اپنی طرف سے تیاری کر رکھی ہے اوراپنے ادارے کی طرف سے کسی بھی کال آنے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ،اگر دشمن جارحیت کا ارتکاب کرتا ہے اور ہمیں ہمارے ادارے کی طرف سے کال نہیں بھی آتی تب بھی ہم ہر محاذ پر لڑنے کے لئے تیار ہیں اور ہم گھر سے شہادت کا جذبہ لے کرنکلیں گے۔ ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کا کہنا ہے کہ پاک افواج کی صلاحیتوں اور بہادری کا کوئی مقابلہ نہیں ۔ اگر دشمن نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے ناکوں چنے چبوا دیں گے ۔
جنگ کاخطرہ،بھارت کے فوجیوں کی چھٹیوں کی درخواستیں،پاکستانی فوجی کیا کر رہے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































