پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت یہ ذہن نشین کرلے، اگر ریاست کو چیلنج ہوا تو ۔۔۔ اپوزیشن لیڈر نے بھی دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جنگ اتنی آسان نہیں بھارت کو ذہن نشین کرلینا چاہیے،اگر ریاست کو چیلنج ہوا تو حکومت،سیاستدان اور عوام ایک پلیٹ فارم پر ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ماضی میں صوبائی حکومت نے سکھر کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا،سکھر بہت اہم شہر ہے مگر اس کا کسی نے خیال نہیں رکھا،ہر فرد کو اپنے اپنے کاموں پر توجہ دینی چاہیے اور سرکاری افسران کو بھی قومی خدمت کاجذبہ ہونا چاہیے،ہر کام وزیراعلیٰ نہیں کرسکتا ۔ہفتہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کیجانب سے ماضی میں سکھر کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے،2010کے سیلاب کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ سکھر میںآکر آبادہوئے،سکھر پاکستان کا خوبصورت شہر بن سکتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہرفرد کو چاہیے کہ وہ اپنی اپنی جگہ پر کام کریں کیونکہ ہر کام وزیراعلیٰ نہیں کرسکتا اور سرکاری افسران کو بھی قومی خدمت کاجذبہ ہونا چاہیے۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر پاکستان کو چیلنج ہوا تو حکومت،سیاستدان اور عوام ایک پلیٹ فارم پر ہیں،جنگ اتنی آسان نہیں بھارت کو ذہن نشین کرلینا چاہیے،وزیرخارجہ نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کو اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا،وزیراعظم نے کشمیر پر اقوام متحدہ میں موقفف اچھے طریقے سے پیش کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…