کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے کبھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی ‘ پاکستان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا شکار رہا ہے ‘ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر کے کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپانا چاہتا ہے۔ ہفتہ کو امریکی سینیٹر جان مکین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے امن و سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر جان مکین نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کی کبھی حمایت نہیں کی اور پاکستان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا شکار ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر کے کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپانا چاہتا ہے۔ پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی ،بڑے امریکی عہدیدار کا پاکستانی اہم ترین رہنما سے رابطہ ، بڑا اعلان کردیا
24
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں