راولپنڈی(این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کسی کوشک نہیں ہوناچاہیے کہ ہماری بہادرمسلح افواج کسی بھی طرح کے خطرے کامقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پوری قوم کی حمایت سے ملک کے ایک ایک انچ کادفاع کرینگے خواہ اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرناپڑے،پاکستان ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے دہشت گردی کاشکا ہے لیکن پوری قوم کے حوصلے اورسیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیت کی بدولت ہم نے صورتحال تبدیل کردی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو کھاریاں کے قریب واقع قومی انسداد دہشت گردی مرکز کادورہ کیا اور اس کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے اورجدید ترین سہولیات کی فراہمی کاافتتاح کیا،نئی سہولیات کامقصدغیرملکی اورپاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز کی بڑھتی ہوئی تربیتی ضروریات کو پوراکرناہے،نئی سہولیات کی فراہمی سے این سی ٹی سی دہشتگردی کیخلاف بہترین تربیتی مرکزبن گیا ہے، آرمی چیف کوکمانڈرسٹرائیک کورلیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کی جانب سے قومی انسداد دہشتگردی مرکز کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے آرمی چیف کو بتایا کہ اب تک مسلح افوا ج کے دو لاکھ اکتیس ہزار فوجی جبکہ پولیس اور سول آرمڈفورسز کے تین ہزار چار سو تراسی افسر اور جوان این سی ٹی سی میں تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انسداد دہشتگردی کی تربیت کے علاوہ اس مرکز پردوست ممالک کے ساتھ پانچ مشترکہ مشقیں بھی ہوچکی ہیں جن میں چین ،سعودی عرب، بحرین، سری لنکا،مالدیپ اور ترکی شامل ہیں۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے دفاعی اتاشی بھی موجودتھے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشت گردی مرکز پرتربیت فراہم کرنیوالے تمام افسران کی کارکردگی کو سراہا جو قانون نافذکرنیوالے اداروں کی استعداد کارکے فروغ پرتوجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے دہشت گردی کاشکار رہا ہے اور ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کی طرف سے دکھائے گئے حوصلے اور ہماری سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیت کی بدولت صورتحال تبدیل کردی ہے۔چیف آف آرمی سٹاف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہماری بہادر مسلح افواج کسی بھی طرح کے خطرے کامقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انشاء اللہ پوری قوم کی حمایت سے ہم ملک کے ایک ایک انچ کادفاع کرینگے جس کیلئے کوئی بھی قیمت اداکرنے کو تیار ہیں۔
صورتحال تبدیل کردی ،پاک فوج کیاکچھ کرسکتی ہے؟آرمی چیف نے انتباہ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































