جمعہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2024 

20کروڑعوام کیلئے بڑی خبر, وزیراعظم نے دنیا کے سامنے زبردست آفر رکھ دی

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش ہے، امریکی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،امریکی چیمبرآف کامرس اپنی حکومت کوترجیحی رسائی پرقائل کرے۔نیویارک میں پاک امریکا بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ اقتدار سنبھالنے کے بعد معاشی ترقی اورامن کیلئے ٹھوس اقدامات کیے۔ مؤثرمعاشی اصلاحات کی بدولت اقتصادی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی،معاشی ترقی میں اضافہ اوربجٹ خسارہ کم ہوا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکا پاکستان کا اہم اقتصادی وتجارتی شراکت دارہے اور یہ شراکت داری نجی شعبے کیلئے بہت اہم ہے۔ امریکہ پاکستان کو ترجیحی بنیاد پر اپنی منڈیوں تک رسائی دے تاکہ دوطرفہ تجارت،معیشت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید وسعت پیدا ہوسکے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 47 برس کی کم ترین سطح 3 فیصد پر آ چکی ہے اور شرح سود بھی چار دہائیوں میں کم ترین ہے۔ معاشی ترقی کی شرح ایک دہائی میں سب سے زیادہ چار اعشاریہ سات فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیس کروڑ صارفین کی پاکستانی مارکیٹ سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش ہے۔ پاکستان میں تیل، گیس ،توانائی ، بنیادی ڈھانچے اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ نواز شریف نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے لئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔تقریب میں پاکستان اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری سمیت کئی اعلیٰ حکام موجود تھے۔تقریب میں معروف امریکی کمپنیوں کے نمائندوں ، تاجروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…