پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان بنے گا دبئی ۔۔ اہم ملک نے سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش کیساتھ بڑی آفر بھی کردی

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین اقتصاہدی راہداری منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے ۔ اور اس کے فوائد اور ثمرات آغاز کے مراحل میں ہی اقوام عالم پر کھلنا شروع ہو گئے ہیں ۔تمام دنیا کی نظرین اس منصوبے کی طرف ہیں جبکہ ایران نے باضابطہ طور پر اس منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کیمطابق
ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف اور صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات نیویارک میں ہوئی جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی ایران کی سکیورٹی ہے۔حسن روحانی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم کے عظم کی تعریف کی اور اس کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے توانائی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعلقات پر بات چیت بھی کی۔صدر روحانی نے پیش کش کی کہ ایران پاکستان کی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اس کی سرحد پر پاور پلانٹ بھی لگا سکتا ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے توانائی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعلقات پر بات چیت بھی کیدونوں رہنماؤں نے گوادر اور چابہار کی بندرگاہ کے حوالے سے بھی بات کی، جو خطے میں تجارت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے صدر حسن روحانی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت قبول کی اور کہا کہ وہ جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…